کوٹلی: نکیال کے رہائشی مجرم کو عدالت نے سخت سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید خان نے منشیات کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد تاج ولد کرامت اللہ کو12سال قید بامشقت،2لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔
بدھ کے روز سنائے گئے سرکار بنام محمد تاج کیس کے فیصلے کے مطابق ملزم محمد تاج ولد کرامت اللہ قوم ڈومال ساکن پہیلی کھنڈہار تحصیل نکیال سے 5050گرام چرس برآمد ہوئی تھی جس پر وہ دفعہ سی ای ایس اے۔9 کا مجرم قرار پایا،مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل میں سزا بھگتنا ہوگی۔
No comments:
Post a Comment