نیلم:کشمیر کی خوبصورت وادی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھائی نہ جا سکی۔
تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں سوسل اور کنڈشاہی کے جنگلات میں گزشتہ 2 ہفتوں سے لگی آگی خشک سالی کے باعث مزید بڑھتی جا رہی ہے جسے محکمہ جنگلات کا عملہ بجھانے میں مکمل طور پر بے بس نظر آرہا ہے۔
وادی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دیودار کے ہزاروں قیمتی درخت جل کر راکھ بنتے جا رہے ہیں جبکہ جنگلی حیات بھی آگ کے باعث بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
آگ نے جنگل کے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ محکمہ جنگلات کا عملہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے، مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سرسبز وادی کے گھنے جنگلات کو بچایا جا سکے۔
No comments:
Post a Comment