Sunday, January 28, 2024

کوٹلی بندیال پلہتراں کے مقام پر کچرے کی ڈمپنگ سائٹ پر سلائیڈنگ سے محنت کش ملبے تلے دب گیا

 

کوٹلی بندیال پلہتراں کے مقام پر کچرے کی ڈمپنگ سائٹ پر سلائیڈنگ سے محنت کش ملبے تلے دب گیا۔

تفصیلات کے مطابق کچے کی ڈمپنگ سائٹ پر سلائیڈنگ سے گزشتہ روز فیصل آباد کا رہائشی اشرف نامی محنت کش دب گیا۔

اشرف کے ورثاء کے مطابق وہ کچرا چننے کا کام کرتا تھا اور گزشتہ روز 11 بجے کے قریب کچرا اٹھانے کے لیے بندیال کے مقام پر آیا تھا۔

حادثے کے مقام پر اس شخص کے جوتے اور ہیلمٹ بھی ملے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ملبے تلے دبے شخص کو ڈھونڈنے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں۔

Wednesday, January 24, 2024

انسانی صحت پر پانی کی آلودگی کے اثرات


 انسانی صحت پر پانی کی آلودگی کے اثرات

تحریر :سعدیہ شہزاد
پانی کی آلودگی کیا ہے ؟دنیا کے ستر فیصد حصے پر پانی ہے لیکن صرف تین فیصد حصے پر خشکی ہے لیکن اگر ہم پینے کے پانی کی بات کریں تو وہ دنیا کے صرف تین فیصد حصے پر ہے جو جھیلوں اور دریاؤں کی شکل میں ہے اگر ہم دریاؤں کی بات کریں تو دریا مسلسل آبی آلودگی کا شکار ہو رہےہیں ۔اس آبی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل میں گھریلو استعمال کا پانی فیکٹریوں کا پانی ہے ۔ جس کی وجہ سے آبی حیات بہت متاثر ہو رہی ہیں اور پانی گندہ ہو رہا ہے ۔ کوٹلی شہر کا گندہ پانی سیورج کے ذریعے دریائے پونچھ میں جا گرتا ہے ۔جس کی وجہ سے پانی میں پائی جانے والی مچھلیاں بھی مر رہی ہیں ۔ آبی آلودگی کی وجہ سے قدرتی وسائل خراب ہو رہے ہیں ۔
پانی کی آلودگی کے انسانی زندگی پر اثرات
پانی کی آلودگی ایک نہایت اہم مسلہ ہے جو ہمارے ماحول اور صحت پر برا اثر ڈالتی ہے ۔ یہ معمولی سی لگتی ہے لیکن اس کے اثرات بہت تشدد کے ساتھ ظاہر ہوتے ہیں۔ پانی کی آلودگی پودوں ،پرندوں اور جانوروں کےلئے بھی خطرے کا باعث بنتی ہے ۔
پانی کی آلودگی کی وجہ سے انسانوں کو کئی صحت کے مسائل ہو سکتے ہیں جیسے کہ پیٹ کے امراض، جلد کے مسائل ،اور المعانی بیماریوں کا خطرہ بڑھنا وغیرہ ۔ یہ الودہ پانی کا استعمال نہ صرف صحت بلکہ معیشت پر بھی برا اثر ڈالتا ہے ۔انسانی زندگی پر آبی آلودگی کے مختلف اثرات ہیں ۔جن میں ۔۔سانس کی دشواری،قلبی مسائل ،جگراور گردوں کا نقصان ۔پانی کی آلودگی کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں۔ یہاں کچھ عام اسباب ہیں جن کی وجہ سے پانی آلودہ ہو سکتا ہے:
1. صنعتی وستے: کھانے کی صنعت، کارخانوں کا پانی، اور تجارتی وسائل کے ذریعے پانی کی آلودگی کا سبب بن سکتے ہیں۔
2. زرعی خانہ جات: کیمیکلز، کھاد اور کیڑے مار دوا کا استعمال زرعی خانہ جات سے نکل کر پانی کو آلودہ کر سکتا ہے۔
3. عوامی خانہ جات: گھریلو استعمال کے پانی کے ذریعے بھی آلودگی ہو سکتی ہے، جیسے کہ صابن، شیمپو، اور گھر کے فضلے۔
4. برقی طاقت کے پیداوار: برقی پلانٹس کا پانی کا استعمال اور ان کی گندگی بھی پانی کی آلودگی کا باعث بن سکتی ہیں۔
5. بندرگاہوں اور جہازوں کا استعمال۔
 آلودہ پانی سے کیسے نمٹا جائے ؟
آلودہ پانی سے نمٹنے کے لیے پانی کو ابالنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پانی سے جراثیم کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔
دوسرا طریقہ پانی کا فلٹر استعمال کرنا ہے اس کے علاوہ پانی کو کلورین سے بھی پاک کر سکتے ہیں ۔ہر گیلن پانی میں پانچ قطرے کلورین کے ڈالے جائیں تاکہ اسے جراثیم سے پاک کیا جائے ۔
دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں پیلے یرقان کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری آلودہ پانی پینے سے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے اکثر علاقوں میں آلودہ پانی پینے سے متاثر ہونے والے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ عباس انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ریکارڈ کے مطابق ہسپتال آنے والے مریضوں میں زیادہ تعداد ان افراد کی ہے جو ہیپاٹائٹس اے اور ای میں مبتلا ہیں۔ آزاد کشمیر میں پینے کے پانی کا بڑا زریعہ قدرتی چشمیں ہیں، محکمہ ماحولیات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اکثر چشمے آلودہ ہیں جو مختلف بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔

آزادکشمیر میں فضلے کو آبی گزرگاؤں میں پھینکنے سے چشموں کے ساتھ ساتھ دریاؤں کا پانی بھی آلودہ ہورہا ہے جس سے آبی حیات بھی متاثر ہورہی ہیں۔
آخر میں پانی کی آلودگی انسانی صحت اور فلاح و بہبود پر شدید اثرات مرتب کرتی ہے ۔ پانی کی آلودگی کو کم کرنے اور ہمارے پینے کے پانی کے معیار کی حفاظت کے لیے اقدامات ضروری ہیں ۔اس میں حفاظتی ضابطوں کی حمایت کرنا ۔ نقصان دہ کیمیکلز کو کم کرنا اور گندے پانی کی صفائی کے عمل کو بہتر بنانا شامل ہو سکتا ہے ۔ ہمیں لوگوں اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے پانی کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ۔
کوٹلی, میرپور , مظفرآباد میں ماحولیات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے مسائل، جنگلات کی تباہی، سالڈ ویسٹ کے جدید نظام کی عدم موجودگی اور منگلہ جھیل میں آبی آلودگی پر حکومت اور عوام کی بے حسی پر افسوس کا اظہار ہی کیا جا سکتا ہے کہ خطے کے عوام کی صحت اور صاف ماحول کے حوالے سے حکومتی ادارے اپنی ذ مہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہیں۔جبکہ گلی محلوں، بازاروں اور علاقوں کی صفائی کے بارے میں عوام کا رویہ بے حسی پر مبنی ہے۔ ماحول کے بارے میں عوامی طرز عمل کی درست سمت میں نشاندہی کے لیے سیاسی و سماجی قیادت ، عوامی نمائندوں اور تعلیم یافتہ طبقے کو سامنے آنا ہوگا۔ اس سلسلے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے بڑی سطح پر تعلیم وآگاہی دینے کی ضرورت ہے. جس سے انسانی زندگی کے ساتھ ساتھ آبی و حیاتاتی زندگی کو احسن طریقے سے بچایا جا سکتا ہے.

Thursday, January 18, 2024

"پاک فضائیہ نے کبھی مایوس نہیں کیا، ایم ایم عالم سے لیکر ابھینندن اور آج ایران کو جواب دیکر۔ اللہ شاہینوں کو سلامت رکھے۔" سینئر صحافی صابر شاکر


 "پاک فضائیہ نے کبھی مایوس نہیں کیا، ایم ایم عالم سے لیکر ابھینندن اور آج ایران کو جواب دیکر۔ اللہ شاہینوں کو سلامت رکھے۔" سینئر صحافی صابر شاکر

نواز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔


 نواز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔


بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام الیکشن تک ای سی ایل پر ڈالا جائے ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائے گا۔


اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آٹھ فروری کو جو سماں ہوگا وہ منظر ہی کچھ اور ہوگا۔


ان کا کہنا تھا کہ قران پاک میں ہے کہ جو معاشرے امر باالمعروف و نہی عن المنکر پر نہیں چلتے وہ تباہ ہو جاتے ہیں، قرآن میں یہ بھی ہے کہ منافق بدی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور اچھائی کے خلاف جاتے ہیں، انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔


بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی تمام قیادت کو اڑا دیا انتخابی نشان تک لے لیا گیا پی ٹی آئی کے امیدواروں کو گندے گندے نشانات دیے گئے لوگوں کو اٹھا اٹھا کر نو مئی میں ڈالا جا رہا ہے مریم کے فلیٹس کو کیوں نہیں پوچھا جاتا؟ نواز شریف مریم نواز اور زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان سے کیوں نہیں پوچھا جا رہا؟


عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنا ہے ہمارے امیدوار انتخابی مہم کے لیے نکلتے ہیں تو ان پر ایف آئی آر کٹ جاتی ہے ان کی تمام تر توجہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب کرلیے گئے ہیں خارجہ پالیسی پر کسی کی توجہ نہیں ہے، پلان سی نہیں بتاسکتے ورنہ پھر ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔


عمران خان نے کہا کہ مجھے ویل چیئر سے بایو میٹرک کراتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا اور نواز شریف کی بائو میٹرک ایئرپورٹ پر کی گئی، پاکستان کی بہتری سیاسی استحکام میں ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں موبائل فون سے آزاد ہوگیا ہوں، ریلیکس ہونے کا ٹائم بھی مل جاتا ہے اور ورزش بھی کر لیتا ہوں، قوم کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں غلام بننا ہے یا آزاد قوم، یہ جنگ آزادی کی جنگ ہے کیا ہم نے ہمیشہ طاقت ور کی غلامی کرنی ہے، جب تک زندہ ہوں لڑتا رہوں گا غلامی قبول نہیں کروں گا نواز شریف کیوں خاموش ہے کیونکہ اس نے غلامی قبول کرلی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ این آر او کے لیے یہ پی ڈی ایم میں اکٹھے ہوئے تھے ہمارا این آر او لینے والوں سے کسی بھی قسم کا اتحاد نہیں ہوسکتا، میں پاناما پیپرز میں نہیں پکڑا گیا مجھ پر توشہ خانہ کا کیس بنایا گیا ہے، جیل میں بیٹھ کر بھی یہی کہتا ہوں کہ کڑے احتساب اور قانون کی بالادستی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

Friday, January 12, 2024

نیلم:کشمیر کی خوبصورت وادی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھائی نہ جا سکی۔


 نیلم:کشمیر کی خوبصورت وادی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھائی نہ جا سکی۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں سوسل اور کنڈشاہی کے جنگلات میں گزشتہ 2 ہفتوں سے لگی آگی خشک سالی کے باعث مزید بڑھتی جا رہی ہے جسے محکمہ جنگلات کا عملہ بجھانے میں مکمل طور پر بے بس نظر آرہا ہے۔

وادی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ سے دیودار کے ہزاروں قیمتی درخت جل کر راکھ بنتے جا رہے ہیں جبکہ جنگلی حیات بھی آگ کے باعث بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

آگ نے جنگل کے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ محکمہ جنگلات کا عملہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہا ہے، مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ سرسبز وادی کے گھنے جنگلات کو بچایا جا سکے۔


راولپنڈی پولیس نے ڈڈیال کے رہائشی مقتول چوہدری تصرف کے قاتلوں


 راولپنڈی پولیس نے ڈڈیال کے رہائشی مقتول چوہدری تصرف کے قاتلوں 

مقتول چوہدری تصرف کے قاتل 

تین روز قبل ڈکیتی کے دوران برطانیہ سے آنے والے شہری کے قتل کے مقدمہ میں راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی


واقعہ میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے ملزمان کی رات گئے ریس کورس کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 


فائرنگ کے دوران چار ڈکیت ہلاک، 


ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت ساجد عرف گٹو، حسن، محمد علی عرف ببیو اور وسیم کے نام سے ہوئی، 


پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی،


ملزمان نے ریس کورس کے علاقہ میں برطانیہ سے واپسی پر شہری تصرف محمود کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، 


برطانیہ پلٹ شہری کے ڈکیتی کے دوران قتل کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، 


ملزمان کے قبضہ سے تصرف محمود کا لیپ ٹاپ، بیگ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، 


ملزمان سے پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوئے، 


گینگ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے، 


ملزمان نے بیرون ملک کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی،  


ملزمان ایئرپورٹ پر ریکی کرتے اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے تھے،


بین الصوبائی گینگ کے ارکان کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں وارداتیں کرتے تھے، 


گینگ مختلف اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور چالان تھا،  


ملزمان کو قبل ازیں بھی تھانہ کینٹ کے علاقے سے گرفتار کر کے چالان کیا گیا تھا،


شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی 


Thursday, January 11, 2024

آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں زلزلے کے جھٹکے


 آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں زلزلے کے جھٹکے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Wednesday, January 10, 2024

نیلم: آزاد‌کشمیر کی خوبصورت وادی کے جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں

 

نیلم:  آزاد‌کشمیر کی خوبصورت وادی کے جنگلات شدید آگ کی لپیٹ میں۔ 

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں کیرن فاریسٹ ڈویژن کی حدود میں سلوسل اور کنڈشاہی کے جنگلات میں گزشتہ دس روز سے آگ لگی ہوئی ہے جس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

خشک سالی کے باعث آگ مزید بڑھتی جا رہی ہے جس سے ہزاروں قیمتی دیودار کے درخت جل گئے ہیں۔

آگ نے جنگلات کے بڑے حصے کو لپیٹ

میں لے رکھا ہے۔

کوٹلی: نکیال کے رہائشی مجرم کو عدالت نے سخت سزا سنا دی


 کوٹلی:  نکیال کے رہائشی مجرم کو عدالت نے سخت سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ فیصل مجید خان نے منشیات کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد تاج ولد کرامت اللہ کو12سال قید بامشقت،2لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔  

بدھ کے روز سنائے گئے سرکار بنام محمد تاج کیس کے فیصلے کے مطابق ملزم  محمد تاج ولد کرامت اللہ قوم ڈومال ساکن پہیلی کھنڈہار تحصیل نکیال سے 5050گرام چرس برآمد ہوئی تھی جس پر وہ دفعہ سی ای ایس اے۔9 کا مجرم قرار پایا،مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل میں سزا بھگتنا ہوگی۔


میرپور، کھڑی شریف میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا چور پولیس تھانہ منگلا نے دھر لیا۔

 میرپور، کھڑی شریف میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا چور پولیس تھانہ منگلا نے دھر لیا۔